LIVE

انڈین کامیڈین ویرداس نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

ویب ڈیسک
November 19, 2021
 

بھارتی اداکار اور کامیڈین ویر داس نے واشنگٹن میں اپنے شو کے دوران بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔

 امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے کینیڈی سینٹر میں ہونے والے ایک شو میں ویرداس نے  نظم ’میں دو انڈیا سے ہوں‘ پڑھ کر بھارتیوں کو آئینہ دکھایا اور بھارت میں پائے جانے والے متضاد سماجی رویوں پر طنز  کرتے  ہوئے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

نظم پڑھتے  ہوئے ویرداس کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، بھارت میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کامیڈین ویرداس شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

ویر داس کی ویڈیو پر ممبئی پولیس کو شکایاتیں بھی موصول ہوئیں، دوسری جانب  ویسٹرن انڈین سنی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر بی این تواری کا کہنا ہے کہ  ویر داس کو کسی بھی پلیٹ فارم پر کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،  پروڈیوسر ویر داس کے ساتھ اشتراک یا کام نہ کریں۔

اس کے علاوہ سینئر کانگریس لیڈر کپل سیبال ویر داس کی حمایت  میں سامنے آگئے اور کہا کہ  اس میں کوئی شک نہیں کہ دو طرح کے انڈیا ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ دنیا کو اس کا پتہ چلے کیوں کہ ہم میں عدم برداشت ہے اور ہم منافق بھی ہیں۔