اداکار نواز الدین صدیقی نےبالی وڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نےبھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری سے زیادہ نسل پرستی کو بڑا مسئلہ قرار دے دیا—فوٹو: فائل
بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نےبھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری سے زیادہ نسل پرستی کو بڑا مسئلہ قرار دے دیا—فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نےبھارتی فلم انڈسٹری میں  اقربا پروری سے زیادہ  نسل پرستی کو بڑا مسئلہ قرار دے دیا۔

نواز الدین صدیقی  نے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی فلم  انڈسٹری میں جلد کے رنگ کی وجہ سے امتیازی سلوک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی وڈ میں اقربا پروری سے زیادہ نسل پرستی پائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے  نواز الدین صدیقی نے کہا کہ  میں نے کئی سالوں تک نسل پرستی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کئی سالوں تک فلموں میں کاسٹ کرنے سے اس لیے منع کردیا گیا کہ میرا قد چھوٹا ہے اور میں الگ نظر آتا ہوں ، حالانکہ میں اب شکایت نہیں کر سکتا لیکن بہت سے دوسرے بہترین اداکار ہیں جو اس قسم کے تعصب کا شکار ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی رئیس، بجرنگی بھائی جان، گینگ آف واصی پور سمیت  لاتعداد فلموں  اور کئی مشہور ویب سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مزید خبریں :