LIVE

جو سیمنٹ کی پیداوار بڑھائے گا وہ نئے ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگا، وزارت خزانہ کا اعلان

ویب ڈیسک
November 19, 2021
 

وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ جو سیمنٹ کی پیداوار بڑھائے گا، وہ نئے ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگا۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق حکومت سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی کیلئے پیداواری صلاحیت پرٹیکس میں ردوبدل پر غور کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ جو سیمنٹ کی پیداوار بڑھائے گا وہ نئے ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ مارکیٹ کمپیٹیشن بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے اور سمری جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی جائے گی۔