LIVE

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
November 19, 2021
 

10 گرام سونے کی قدر 514 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 824 روپے ہے— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد قدر ایک لاکھ 24 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قدر 514 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 824 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر دو ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 858 ڈالر فی اونس ہے۔