LIVE

ویڈیو: ہوٹل سے اسٹیڈیم کا سفر، قومی ٹیم کے کھلاڑی میچ کی تیاری کیسے کرتے ہیں؟

ویب ڈیسک
November 20, 2021
 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی میچ کی تیاریوں سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں کھلاڑیوں کے ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کے سفر کو دکھایا گیا ہے جس میں ویڈیو کا آغاز قومی کرکٹر حیدر علی سے کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہےکہ حیدرعلی صبح اپنے دن کا آغاز کرکے میچ پریکٹس کے لیے تیاری کررہے ہیں اورپھر وہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں۔

پی سی بی کی اس ویڈیو میں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی پریکٹس سیشن میں سخت محنت کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔