کھیل
Time 20 نومبر ، 2021

ویڈیو: بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ میں تماشائی نے میدان میں آکر کیا حرکت کی؟

بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران ایک تماشائی سکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے میدان میں گھس آیا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان رانچی کے جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک تماشائی نے سکیورٹی حصار کو توڑا اور کھیل کے دوران ہی میدان میں کود گیا اور اپنی خواہش پوری کرنے کی کوشش کی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق یہ تماشائی بھارتی کپتان روہت شرما کا مداح تھا جس نے میدان میں آتے ہی روہت کی طرف دوڑ لگائی اور ان کے پاؤں چھونے کی کوشش کی۔

تماشائی کی میدان میں آنے اور روہت شرما کے پاؤں چھونے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے/ فوٹو بشکریہ sportz pics
تماشائی کی میدان میں آنے اور روہت شرما کے پاؤں چھونے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے/ فوٹو بشکریہ sportz pics

تماشائی کے میدان میں آنے پر اسٹیڈیم کی سکیورٹی کا عملہ فوری متحرک ہوگیا جس نے اسے باہر لے جانے کی کوشش کی لیکن مذکورہ شخص خود ہی بھاگتا ہوا میدان سے نکل گیا۔

تماشائی کی میدان میں آنے اور روہت شرما کے پاؤں چھونے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔


مزید خبریں :