LIVE

ایل این جی ٹرمینل پر جہازوں کی آمد میں کمی، گیس کی قلت مزید بڑھنے کا خدشہ

ویب ڈیسک
November 20, 2021
 

  گیس پورٹ ٹرمینل پر اگلا جہاز 25 نومبر کو آئے گا: فائل فوٹو

کراچی: پورٹ قاسم کے ایک ایل این جی ٹرمینل پر جہازوں کی آمد میں 50 فیصد کمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی ٹرمینل سے 330 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی بڑی کمی ہوگئی ہے اور  4 دن سے ایل این جی سپلائی کم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  جنوری تک جہازوں کی آمد 50 فیصد کم رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے ماہانہ 6 کے بجائے 3 جہازوں کی آمد سے گیس کی قلت بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  گیس پورٹ ٹرمینل پر اگلا جہاز 25 نومبر کو آئے گا۔