20 نومبر ، 2021
کراچی کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ مینجمنٹ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔
کراچی میں صدر ، آئی آئی چند ریگرروڈ، لیاری، منظور کالونی، کھارادر اور کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابرہے۔
اس کے علاوہ کورنگی، بھٹائی کالونی، اورنگی ،لیاقت آباد اور شاہ فیصل کے مختلف علاقے بھی گیس لوڈشیڈنگ سے بری طرح متاثر ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ دن میں صرف 2 سے 3 گھنٹے سوئی گیس آتی ہے جس کا پریشربھی نہ ہونے کے برابر ہے، گیس نہ آنے کے باعث سلینڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس سے اخراجات دُگنے ہوگئے ہیں۔