LIVE

ویڈیو: امریکا میں سڑک پر ڈالروں کی بارش ہوگئی

ویب ڈیسک
November 21, 2021
 

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہائی وے پر ڈالروں سے بھرے ٹرک کا دروازہ حادثاتی طور  پر کھل گیا جس سے سڑک پر ڈالروں کی برسات شروع ہو گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں سین تیاگو کی انٹر اسٹیٹ 5 شاہراہ پر ٹرک کا دروازہ اچانک کھلنے سے ہر طرف نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے۔

سڑک پر اپنی منزل کی جانب رواں دواں گاڑیوں میں سفر کرتے افراد نے بھی موقع کا خوب فائدہ اٹھایا اور  گاڑیاں روک کر ڈالر لوٹنا شروع کردیے جس سے لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا اور سڑک بلاک ہو گئی۔


پولیس نے ڈالر لوٹنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے ان سے لوٹی گئی رقم واپس لے لی ہے۔

پولیس نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھے شہریوں آؤ، ڈالر سے بھرے تھیلے واپس کر دو۔