LIVE

حکومت پنجاب کا صوبے میں بلدیاتی انتخابات مارچ یا اپریل میں کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
November 22, 2021
 

حکومت پنجاب نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات آئندہ برس مارچ یا اپریل میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیر بلدیات پنجاب محمود الرشید نے کہا ہےکہ آئندہ ہفتے تک بلدیاتی انتخابات کا بل پاس ہوجائے گا ، بلدیاتی بل کے مسودے کے مطابق کونسلر سے میئر تک تمام عہدوں پر براہ راست انتخاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشن بنیں گے، 15 میونسپل کارپوریشن اور 35 ضلعی کونسلز بنائی جائیں گی۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ 6 ہزار سے زائد ولیج اور نیبر ہُڈ کونسل بھی بنیں گی، 5 افراد پر مشتمل ولیج پنچائت کو مالی گرانٹ اور اختیارات بھی دیے جائیں گے، ہرگاؤں میں اسٹریٹ لائٹ،  پانی کی فراہمی اور معمولی جھگڑوں کے فیصلے ولیج پنچائت کرے گی۔