LIVE

اسٹیٹ بینک نے شرح سود کے ساتھ سیونگ ریٹ 1.50 فیصد بڑھا دیا

ویب ڈیسک
November 22, 2021
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود کے ساتھ سیونگ ریٹ 1.50 فیصد بڑھا دیا۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق بینکوں پرلازم ہے یکم دسمبر سے سیونگ اکاؤنٹس پر 7.25 فیصد منافع دیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ صارفین سوا 7 فیصد سے کم منافع دینے والے بینکوں کی شکایت درج کرائیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جنوری سے بینکوں کیلئے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولنا لازمی ہوگیا، صارفین کیلئے بینک آنا ضروری نہیں ہے، دور دراز صارفین کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے۔