LIVE

طلاق کی خبروں کے بعد نک جونس کی پہلی پوسٹ، پریانکا نے کیا رد عمل دیا؟

ویب ڈیسک
November 23, 2021
 

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر نک جونس کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ورک آؤٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے/ فائل فوٹو

امریکی گلوکار نک جونس نے اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے طلاق کی افواہیں وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر نک جونس کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ورک آؤٹ  کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نک جونس نے اپنی ورزش کی  ویڈیو پوسٹ میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے پیر کی موٹی ویشن حاصل کریں ۔

بعد ازاں نک جونس کی پوسٹ پر پریانکا چوپڑا نے بھی کمنٹ کیا اور شوہر سے محبت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ  پریانکا چوپڑا  کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام تبدیل کیے جانے کے بعد سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ان کی نِک جونس سے علیحدگی ہوگئی ہے۔

بعد ازاں اس حوالے    پریانکا کی والدہ مدھو نے پریانکا چوپڑا اور نِک جونس کے درمیان طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی تھی اور تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'یہ سب بکواس ہے ایسی افواہیں مت پھیلائیں'۔