Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
23 نومبر ، 2021

پریانکا کی والدہ نے بیٹی اور نِک جونس کے درمیان طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑدی

پریانکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا جو انہوں نے تبدیل کرکے نِک کا نام ہٹا دیا ہے۔ —فوٹو: فائل
پریانکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا جو انہوں نے تبدیل کرکے نِک کا نام ہٹا دیا ہے۔ —فوٹو: فائل 

 بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ان کی نِک جونس سے علیحدگی ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب دیکھا گیا کہ پریانکا نے انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے نام تبدیل کرلیا ہے۔

پریانکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا جو انہوں نے تبدیل کرکے نِک کا نام ہٹا دیا ہے۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق  پریانکا کی والدہ مدھو نے پریانکا چوپڑا اور  نِک جونس  کے درمیان طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ 'یہ سب بکواس ہے ایسی  افواہیں مت پھیلائیں'۔

تاحال ان خبروں پر پریانکا چوپڑا اور نِک جونس کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نِک جونس سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM