سینیئر افسروں کے تبادلوں پر سندھ اور وفاق میں تنازع برقرار ہے، سندھ حکومت نے افسران کو ریلیز کرنے سے پھر انکار کردیا۔
اس سے قبل ایک سینیئر افسر کی مداخلت کے بعد وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق کئی پولیس افسروں کے ریلیز آرڈر تیار کرلیےگئے تاہم کچھ افسران تبادلے پر راضی نہ ہوئے ، سندھ حکومت کے نئے مؤقف کے بعد تبادلے پھر روک لیےگئے ۔
ادھر پنجاب حکومت کی افسروں کے تبادلے نہ کرنےکی درخواست بھی وزیر اعظم نے نہیں مانی اور گریڈ 20 کے 6 ڈی آئی جیز کو ریلیز کرنےکا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔