LIVE

لاہور: رقم کے تنازع پر نجی اکیڈمی کی مالکن قتل

ویب ڈیسک
November 26, 2021
 

شکیل نے اکیڈمی میں گھس کرفائرنگ کرکے پہلے صائمہ کو قتل کر دیا اور پھر خود کو گولی مار خودکشی کرلی/ فائل فوٹو

لاہور:  کاہنا میں ایک شخص نے رقم کے لین دین کے تنازع پر نجی اکیڈمی کی مالکن کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ایک نجی اکیڈمی کی مالکن صائمہ اور الیکٹریشن شکیل کے درمیان رقم کے لین دین کا تنازع تھا۔

شکیل نے اکیڈمی میں گھس کرفائرنگ کرکے پہلے صائمہ کو قتل کر دیا اور پھر خود کو گولی مار خودکشی کرلی۔

 پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانےمنتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔