LIVE

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے؟

ویب ڈیسک
November 26, 2021
 

 ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی ملک کی نمائندگی کرنا ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے: عبداللہ شفیق۔ فوٹو: فائل

بنگلا دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

ٹیسٹ بیٹر عبداللہ شفیق کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گرین کیپ دی جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے والے 246 ویں کھلاڑی بن گئے۔

اس موقع پر عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے، آج کے دن میرا خواب پورا ہوا ہے جس پر بہت خوشی ہے۔

عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ اپنے سینئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، میچ میں اچھی پرفارمنس دکھانے کی پوری کوشش کروں گا۔

اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے حوالے سے بتاتے ہوئے عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں رکی پونٹنگ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔