LIVE

جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک
November 26, 2021
 

 انسٹاگرام پر جنید صفدر کے ولیمے کے کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی ہے: فوٹوفائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ کی تصدیق کے بعد ولیمے کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

انسٹاگرام پر ایک ولیمے کے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے  کہ زیر نظر کارڈ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کا ہے۔

 وائرل کارڈ کے اوپر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کے نکاح کی تصویر بھی موجود ہے جب کہ  کارڈ پر ولیمے کی تاریخ بھی اگلے ماہ 17 دسمبر درج کی گئی ہے۔

 جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا :فوٹوفائل

اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کے کیس کی سماعت کے دوران بھی جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ سے متعلق گفتگو کی جاچکی ہے جس دوران مریم نواز کے وکیل نے عدالت سے 17 دسمبر کے بجائے کسی دوسری تاریخ پر سماعت رکھنے کی درخواست کی تھی۔

 جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر  اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔