LIVE

غیر اخلاقی پیغامات کا اسکینڈل، ٹم پین کا کپتانی چھوڑنے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ

ویب ڈیسک
November 26, 2021
 

سابق ملازمہ کو غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے کے اسکینڈل میں پھنسنے والے سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے انگلینڈ کے خلاف ایشز  سیریز سمیت ہر قسم کی کرکٹ سے بریک لے لیا۔

ٹم پین نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایشز سمیت مستقبل قریب میں شیڈولڈ ہر طرح کی کرکٹ سے دستبردار ہو گئے۔

ٹم پین کے مینیجر نے بھی تصدیق کی ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز نے غیر معینہ مدت تک کرکٹ سے علیحدہ ہو رہے ہیں، ٹم پین نے ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ سے بریک کا فیصلہ لیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ٹم پین کی جانب سے سابق ملازمہ کو غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے کا اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا، اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ٹم پین آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے۔