LIVE

مدینہ منورہ میں بس اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک
November 26, 2021
 

حادثے میں معمولی زخمی ہونے والوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی گئی: فوٹو بشکریہ عرب میڈیا 

مدینہ منورہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو رات گئے مدینہ منورہ کی الحجرہ ہائی وے پر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ بس میں40 سے زائد افراد سوار تھے اور حادثہ الیتمیٰ ٹاؤن کے نزدیک پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ حادثے کے نتیجے میں بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔

حادثے میں معمولی زخمی ہونے والوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی گئی جب کہ دیگر شدید زخمیوں کو مدینے کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔