LIVE

ملالہ یوسفزئی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوگئیں

ویب ڈیسک
November 26, 2021
 

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوگئیں —فوٹو: ضیاء الدین ٹوئٹر

امن کا نوبیل انعام  حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی  برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوگئیں۔

 ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین  یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر  ملالہ کی گریجویشن مکمل ہونے کی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کے ہمراہ ان کے والدین اور ان کے شوہر عصر ملک بھی ہیں۔

بعد ازاں ملالہ یوسفزئی نے بھی گریجویشن مکمل ہونے پر اپنی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے اگست 2017 میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا اور انہوں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کے اہم مضامین کو چنا تھا۔