LIVE

’مجھ سمیت چاروں بہن بھائیوں کی پیدائش مدینے میں ہوئی‘

ویب ڈیسک
November 27, 2021
 

سوشل میڈیا پر سارہ خان کے سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ کو کچھ عرصہ قبل دیے گئے انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے:فائل فوٹو

معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ ان چاروں بہن بھائیوں کی پیدائش مدینے میں ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر سارہ خان کے سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ کو کچھ عرصہ قبل دیے گئے انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش مدینے میں ہوئی۔

سارہ خان نے بتایا کہ ان سمیت ان کے چاروں بہن بھائی مدینے میں پیدا ہوئے جن میں سے تین بہنیں اور ایک بھائی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کا تعلق لبنان سے ہے اور والد پاکستان سے ہی ہیں لیکن والد سعودی عرب میں کام کرتے تھے جہاں ان کی ملاقات والدہ سے ہوئی جس کے بعد دونوں کی شادی ہوگئی۔

خیال رہے کہ سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے شادی کی ہے اور دونوں کی اب ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔