LIVE

اومی کرون کا خوف، جنوبی افریقا اورنیدرلینڈز کی ون ڈے سیریز منسوخ

ویب ڈیسک
November 27, 2021
 

فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈکی باہمی مشاورت سے کیا گیا، کرکٹ جنوبی افریقا— فوٹو: آئی سی سی

کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کے سامنے آنے کے بعد کرکٹ کی دنیا پر بھی خوف کے سائے چھا گئے۔

جنوبی افریقا اورنیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچزکی سیریزختم کردی گئی۔ اس حوالے سے کرکٹ جنوبی افریقا کا کہنا تھاکہ فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈکی باہمی مشاورت سے کیا گیا۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا اور نیدرلینڈ کے درمیان گزشتہ روز پہلا ایک روزہ میچ سنچورین  میں کھیلا گیا تھا تاہم میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے میں جاری  ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر روک دیے ہیں۔