LIVE

کورونافنڈز کےآڈٹ کی شرط آئی ایم ایف پروگرام کاحصہ ہے، ترجمان وزارت خزانہ

ویب ڈیسک
November 28, 2021
 

ترجمان وزارت خزانہ نےکہا ہےکہ کورونافنڈز کےآڈٹ کی شرط آئی ایم ایف پروگرام کاحصہ ہے،کورونا فنڈز کی آڈٹ رپورٹس پر آئی ایم ایف مطمئن ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہےکہ پاکستان کوکورونافنڈزکے آڈٹ کی شرط اپریل 2022 میں پوری کرنی تھی،کورونا فنڈز آڈٹ رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کی گئیں۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آڈٹ رپورٹس پارلیمنٹ میں پیش کی گئیں، آڈٹ رپورٹ میں تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، آڈٹ رپورٹ ڈیپارٹمنٹل کمیٹی میں بھی ڈسکس کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا فنڈز کی آڈٹ رپورٹس پر آئی ایم ایف مطمئن ہے۔