LIVE

انیل کپور کی بیوی کو چھوڑ کر کنگنا سے شادی کی خواہش

ویب ڈیسک
November 30, 2021
 

گزشتہ دنوں انیل کپور ساتھی اداکار وں سنجے دت اور کنگنا رناوت کے ساتھ کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں شریک ہوئے/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار انیل کپور  نہ صرف شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں بلکہ باکمال حس مزاح سے بھی مالا مال ہیں۔

 انیل کپور ساتھی اداکار وں سنجے دت اور کنگنا رناوت کے ساتھ کرن جوہر کے شوکافی ود کرن میں شریک ہوئے جس سے متعلق ایک رپورٹ بھارتی میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں انیل کپور کی شادی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شو میں گفتگو کرتے ہوئے انیل کپور نے کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش ظاہر کی۔

کرن جوہر نے انیل کپور سے سوال کیا کہ وہ کون سی عورت ہے جس کے لیے انیل کپور  اپنی اہلیہ  سنیتا کپور کو چھوڑدیں گے؟

اس پر انیل کپور نے فوراًکنگنا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا نام لیا اور کہا کہ کیا یہ حیران کن نہیں؟ اداکار کا جواب سن کر کرن جوہر نے کنگنا کو مشورہ دیا کہ یقیناًکنگنا آپ کو یہ جواب سن کر فکرمند ہونا چاہیے۔