LIVE

کراچی آکر آلو والی بریانی نہ کھائی تو سمجھو کچھ نہ کھایا: ثانیہ مرزا

ویب ڈیسک
November 30, 2021
 

شعیب اور ثانیہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں مختلف تقریبات میں شریک ہورہے ہیں/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کراچی کی آلو والی بریانی کی فین ہوگئیں۔

شعیب اور ثانیہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں مختلف تقریبات میں شریک ہورہے ہیں ، ان تقریبات میں ثانیہ کی گفتگو بھی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہورہی ہے۔

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں ثانیہ کو کراچی کی آلو والی بریانی کی تعریف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص کی جانب سے ثانیہ سے سوال کیا جاتا ہے کہ انہیں کراچی کی بریانی کیسے لگی؟ جس کے جواب میں ثانیہ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ کراچی آکر آلو والی بریانی نہ کھائی تو سمجھو کچھ نہ کھایا۔

ثانیہ کا کہنا تھا کہ میں بھارت کے شہر حیدرآباد دکن سے ہوں جہاں کی بریانی بہت مشہور ہے اگر میں کہہ رہی ہوں کہ بریانی بہت اچھی ہے تو واقعی کراچی کی بریانی بہت اچھی ہے۔