LIVE

کراچی: بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال، سالڈ ویسٹ نے شہر کی صفائی کا انتظام سنبھال لیا

ویب ڈیسک
December 02, 2021
 

کراچی میں بلدیاتی ملازمین کی جانب سے آن لائن تنخواہوں کی ادائیگی کے مطالبے پر ہڑتال کا چوتھا روز ہے۔

بلدیاتی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے تاہم چوتھے روز شہر میں ملی جلی صورتحال ہے کیونکہ شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکار صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کا کام کررہے ہیں۔

 سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکار شہر میں کچرا اٹھانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جیو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ کام چھوڑ ہڑتال کے ابتدائی دو دنوں میں ہمیں کام کرنے سے روکا گیا لیکن بعد میں سالڈ ویسٹ کے اعلی حکام کے حکم پر ہم کام کررہے ہیں۔