پاکستان
Time 30 نومبر ، 2021

کراچی: بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال سے شہر میں کچرے کا ڈھیر لگ گیا

بلدیاتی عملے نے کچرا اٹھانے اور سیوریج کا کام احتجاجاً چھوڑ رکھا ہے جس سے شہر کے گلی محلوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں/ فائل فوٹو
بلدیاتی عملے نے کچرا اٹھانے اور سیوریج کا کام احتجاجاً چھوڑ رکھا ہے جس سے شہر کے گلی محلوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں/ فائل فوٹو

کراچی: بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث کچرا اٹھانے کا کام رکنے سے شہر میں کچرے کے ڈھیر لگنے لگے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی ملازمین نے تنخواہوں کے معاملے پر ہڑتال کررکھی ہے جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے انبار لگنا شروع ہوگئے ہیں۔

بلدیاتی عملے نے کچرا اٹھانے اور سیوریج کا کام احتجاجاً چھوڑ رکھا ہے جس سے شہر کے گلی محلوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ دو تین روز سے بلدیاتی عملہ کچرا اٹھانے نہیں آرہا جس سے گلی محلوں میں تعفن پھیل رہا ہے اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب بلدیاتی ملازمین کا کہنا ہے کہ او زیڈ ٹی کی کمی کے باعث کٹوتی سے ہر ماہ 35 فیصد تنخواہوں سے محروم ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ہدایت کے باوجود خزانے سے تنخواہ دینے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔

مزید خبریں :