LIVE

سیالکوٹ واقعہ: مولانا طارق جمیل کا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک
December 04, 2021
 

علماء کرام انتہا پسندی کو روکنے میں مثبت کردار ادا کریں مولانا طارق جمیل فوٹو: فائل 

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناموسِ رسالت کی آڑ میں غیر ملکی کو زندہ جلادینے کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

 مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ'محض الزام کی بنیاد پر قانون ہاتھ میں لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ علماء کرام انتہا پسندی کو روکنے میں مثبت کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔