LIVE

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تصدیق ہوگئی

ویب ڈیسک
December 04, 2021
 

بھارتی میڈیا گزشتہ ماہ سے یہ دعویٰ کررہا ہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی دسمبر کی 9 تاریخ کو ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل کی شادی کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کی انتظامیہ نے کترینہ اور وکی کی شادی کے حوالے سے میٹنگ کا ایک نوٹس جاری کیا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی زیرِ گردش ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق میٹنگ میں بالی وڈ کی اسٹار جوڑی کی شادی سے پہلے امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے، شادی میں شرکت کرنے والے اداکاروں کی حفاظت اور مداحوں کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کے حوالے سے بات کی جائے گی۔

فوٹو: بھارتی میڈیا

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا گزشتہ ماہ سے یہ دعویٰ کررہا ہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی دسمبر کی 9 تاریخ کو ہوگی لیکن تاحال کترینہ اور وکی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔