قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ ہوگئے۔
خیال رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےگذشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، دونوں سیریز کے لیے سرفراز احمد کا نام شامل نہیں۔
سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر ایک شعر پوسٹ کرتے ہوئے اس فیصلے پر اپنے جذبات کا اظہارکیا تاہم بعد میں انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔
خیال رہےکہ سرفراز احمد نے آخری مرتبہ بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس میں وہ 12گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔