LIVE

جرمنی میں ایک گھر سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک
December 05, 2021
 

جرمن پولیس نے پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے:فوٹوفائل

جرمنی میں ایک مکان سے 3 بچوں سمیت 5  افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  لاشیں جرمنی کے دارالحکومت برلن کے قریب جنوبی قصبےکےگھر سے ملی ہیں۔

جرمن پولیس نے پانچوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا ہے ۔

پولیس کے مطابق، پانچوں افراد کو فائرنگ اور چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیاہے دوسری جانب  واقعے کی  تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔