LIVE

وکی اورکترینہ شادی کیلئے جے پور پہنچ گئے

ویب ڈیسک
December 07, 2021
 

بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف شادی شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے جے پور پہنچ گئے۔ —فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف شادی شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے  جے پور پہنچ گئے۔

رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی  اپنے خاندان اور مہمانوں کے  ہمراہ   ممبئی سے جے پور پہنچے جس کے بعد وہ  15 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور  کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق  مقامی حکام نے وکی اور کترینہ کیلئے ایک خصوصی روٹ بنایاہے  تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ  یہ جوڑا بغیر کسی تکلیف کے شادی کے مقام تک پہنچ جائے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا گزشتہ ماہ سے یہ دعویٰ کررہا ہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی دسمبر کی 9 تاریخ کو ہوگی لیکن تاحال کترینہ اور وکی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔