LIVE

چار ماہ تک عمران خان مہنگائی پر قابو پالیں گے، شیخ رشید

ویب ڈیسک
December 07, 2021
 

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے ایک بار پھر لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سے کہنا چاہتا ہوں کہ لانگ مارچ 24 مارچ سے پندرہ دن پہلے یا سات دن بعد لے جائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ 23 مارچ سے چھ، سات دن پہلے راستے بند ہوجاتے ہیں پھر اپوزیشن اعتراض نہ کرے کہ راستوں کو بند کیا گیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے ساڑھے تین سال بعد تاریخ دینے کا فیصلہ بھی غلط کیا، پہلی سیاسی پارٹیاں ہیں جو شہرت کیلئے چار ماہ پہلے تاریخ دے رہی ہیں، چار ماہ تک عمران خان مہنگائی پر قابو پالیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان جن کے پیچھے وہ لگے ہیں ان کے ٹیلنٹس تو کچھ اور ہیں، جاتی عمرہ کے بڑے استاد اور ان کے پورے خاندان  کی صلاحیتیں گلوکاری میں زیادہ ہیں۔