LIVE

آصف زرداری کا پنجاب میں پوری قوت سے بلدیاتی الیکشن میں اترنے کا اعلان

ویب ڈیسک
December 08, 2021
 

بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، 1979 کی طرح لاہورکے بلدیاتی الیکشن میں کلین سوئپ کریں گے: سابق صدر/ فائل فوٹو

لاہور: سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب میں پوری قوت کے ساتھ بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

آصف زرداری لاہور میں پارٹی کے مرحوم رہنما ارشد گُھرکی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے پارٹی کے لیے ارشد گُھرکی  کے خاندان کی خدمات کو بھی سراہا۔

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، 1979 کی طرح لاہورکے بلدیاتی الیکشن میں کلین سوئپ کریں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پوری قوت سے بلدیاتی انتخابات لڑیں گے اور لاہور سمیت پورے پنجاب میں پارٹی کو مضبوط کریں گے۔