LIVE

اسٹاک ایکسچینج میں منفی دن، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 44 ارب روپے کی کمی

ویب ڈیسک
December 09, 2021
 

کاروبار کے دوران پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 328 پوائنٹس کم ہوکر 43518 پر بند ہوا— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا آج منفی دن رہا۔

کاروبار کے دوران پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 328 پوائنٹس کم ہوکر  43518 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 723 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار حصص میں آج 20 کروڑ شیئرز کا کاروبار 8.75 ارب روپے میں ہوا جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 44 ارب روپے کم ہوکر 7459 ارب روپے ہے۔