LIVE

سارہ علی خان کی نظام الدین اولیاء کے مزار پر جھومنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
December 10, 2021
 

بالی وڈ کے نواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان اور ان کی پہلی بیوی اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کی صوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار پر قوالی پر جھومنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگرام پر  اس حوالے سے ویڈیوز شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مزار کے صحن میں فرش پر براجمان ہیں اور قوالی پر دیوانہ وار جھوم رہی ہیں۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکاروں کا اپنی فلم کی ریلیز سے قبل اہم مذہبی مقامات پر حاضری دینا معمول کی بات ہے۔

سارہ علی خان نے اپنی فلم کی ریلیز سے قبل سکھوں کے مذہبی مقام کا بھی دورہ کیا— فوٹو: سارہ علی خان انسٹاگرام

ماضی میں بھی کئی اداکارائیں صوفی بزرگوں کے مزاروں پر چادریں چڑھاتے ہوئے دیکھی گئی ہیں۔

حضرت نظام الدین اولیاء برصغیر کے معروف بزرگان دین میں سے ایک تھے جنہوں نے دہلی میں سکونت اختیار کیا اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔

ان کے مزار پر آج بھی ہزاروں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں اور ان سے اپنی محبت کااظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سارہ علی خان کی آنے والی فلم ’اترنگی رے‘ ہے جس میں وہ Rinku کا کردار ادا کر رہی ہیں اور  فلم میں اکشے کمار بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 24 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ سارہ علی خان نے گزشتہ دنوں اپنی فلموں کے کامیاب نہ ہونے سے متعلق مایوسی کا اظہار کیا تھا۔