LIVE

پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہوں گے

ویب ڈیسک
December 13, 2021
 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل ا سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ —فوٹو: پی سی بی 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز  پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں دو روز سے بھرپور پریکٹس میں مگن ہیں جبکہ فزیکل ٹریننگ کے بعد پلئیرز نے نیٹس کیا۔

اس کے علاوہ  کرکٹرز نے 3 گھنٹے کے طویل پریکٹس سیشن میں فیلڈنگ ڈرلز پر خاص توجہ دی جبکہ بیٹنگ اور بولنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کی ۔

واضح رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔