LIVE

کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون چین بھی پہنچ گیا

ویب ڈیسک
December 13, 2021
 

چین میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

چینی میڈیا کے مطابق اومی کرون ویرینٹ کا پہلاکیس پورٹ سٹی تیانجن میں رپورٹ ہوا ہے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سےمتاثرہ شخص 9 دسمبرکو  بیرون ملک سے آیا تھا، متاثرہ شخص کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں بھی آج اومی کرون سے پہلی موت رپورٹ ہوئی ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا البتہ اومی کرون ویرینٹ ممکنہ طور پر جنوبی افریقا سے دیگر ملکوں میں پھیل رہا ہے۔

پاکستان میں بھی اومی کرون کا ایک کیس سامنے آچکا ہے۔