LIVE

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، 12 زخمی

ویب ڈیسک
December 14, 2021
 

فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی پولیس کے 3 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔  —فوٹو: فائل 

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی پولیس کے 3 اہلکار ہلاک اور 12  زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس کی گاڑی پر حملہ سری نگر کے علاقے زیون میں کیا گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی پولیس کے 3 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ 

  غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد قابض بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی شروع کر دی۔