LIVE

راولپنڈی: سی ڈی اے چوک پرفائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی

ویب ڈیسک
December 14, 2021
 

راولپنڈی کے تھانہ پیرودہائی کی حدود میں سی ڈی اے چوک پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ —فوٹو: فائل 

راولپنڈی کے تھانہ پیرودہائی کی حدود میں سی ڈی اے چوک پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ  2 زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ملزمان کی جلد گرفتار ی کی ہدایت بھی جاری کردی ہیں۔