متحدہ عرب امارات نے امریکا سے جدید ترین ایف 35 طیاروں کی خریداری پر بات چیت معطل کرنےکا عندیہ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف 35 طیاروں سے متعلق بات چیت مستقبل میں دوبارہ ہو سکتی ہے۔
اماراتی عہدیدار کے مطابق طیاروں کی خریداری کے حوالے سے تکنیکی ضروریات، آپریشنل پابندیوں، لاگت اور دیگر امور کے سبب بات چیت پر نظرثانی کی جائےگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف 35 طیاروں کی خریداری 23 ارب ڈالرکے معاہدےکا حصہ تھی اور یو اے ای کی جانب سے یہ بیان فرانس سے 80 رافیل طیاروں کے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔