LIVE

منافقین کا وزیر اعظم کو معلوم ہے اور کچھ نام میں بھی دے چکا، فیصل واوڈا

ویب ڈیسک
December 15, 2021
 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ منافقین کا وزیر اعظم عمران خان کو معلوم ہے اور کچھ نام میں بھی دے چکا ہوں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ چینی کے کیس میں مِس ہینڈلنگ اور مِس رپورٹنگ ہوئی، جہانگیر ترین کے خلاف ایکشن ہوسکتا ہے تو پالیسیاں بنانے والے بھی ذمے دار ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پالیسی سازوں پر بھی اتنی ہی ذمہ داری بنتی ہے جتنی نفع بنانے والوں پر ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ منافقین کا وزیر اعظم عمران خان کو معلوم ہے اور کچھ نام میں بھی انہیں دے چکا ہوں۔