LIVE

ٹانک میں کار پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
December 16, 2021
 

صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر ٹانک میں کار پر فائرنگ سے دو خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وانا روڈ پر پیش آیا ہے ، حادثے میں جاں بحق تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک بچہ، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے اور چاروں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش  کی جاری ہے۔