LIVE

یوٹیلٹی اسٹورز میں اربوں کی بے ضابطگیاں ہوئیں، آڈیٹر جنرل نے فرانزک آڈٹ مکمل کرلیا

ویب ڈیسک
December 16, 2021
 

یوٹیلٹی اسٹورز کار پوریشن میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں اور کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل(اے جی) پاکستان کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز آف پاکستان کا فرانزک آڈٹ مکمل ہو گیا ہے جس میں کرپشن کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

اے جی آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے فرانزک آڈٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیو ں کی نشاندہی کی گئی ہے  جس میں کرپشن، لوٹ مار اور غیرمعیاری اشیاء کی خریدوفروخت کی گئی۔

اے جی آفس کے مطابق آڈٹ سے معلوم ہوا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کار پوریشنز تباہی کے دہانے پر ہے۔ 

آڈیٹر جنرل آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کو دیکھ کرکانوں کو ہاتھ لگا کر کہا جا سکتا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کا کوئی حال نہیں ہے۔

اے جی آفس کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کے فرانزک آڈٹ رپورٹ صدر پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔