LIVE

جاپان: کمرشل عمارت میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کا خدشہ

ویب ڈیسک
December 17, 2021
 

جاپان کے شہر اوساکا کی کمرشل عمارت میں آگ لگنے سے دو درجن سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آگ 8 منزلہ کمرشل عمارت کی چوتھی منزل پر لگی جو عمارت کے دیگرحصوں میں بھی پھیل گئی، درجنوں فائر فائٹرزنے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سے جھلسے 27 افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آگ سے متاثرہ عمارت میں عمارت میں ڈاکٹرز کے کلینکس اور مختلف دفاتر تھے۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔