LIVE

ٹائیگر نے سب سے پہلے کس گانے کے مکمل ڈانس اسٹیپس سیکھے؟ خود رقص کرکے دکھادیا

ویب ڈیسک
December 18, 2021
 

ٹائیگر شروف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنے پہلے گانے کے مکمل اسٹیپس سیکھنے کے بارے میں بتایا اور خود رقص کرکے بھی دکھایا۔ —فوٹو: اسکرین گریب

بالی وڈ اداکار  ٹائیگر شروف اپنے ایکشن اور بہترین ڈانس کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اسی لیے وہ  رقص کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔

کیا آپ جانتے ہیں ٹائیگر نے سب سے پہلے کس گانے کے مکمل ڈانس اسٹیپس سیکھے تھے؟

ٹائیگر شروف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنے پہلے گانے کے مکمل اسٹیپس سیکھنے کے بارے میں بتایا اور خود رقص کرکے بھی دکھایا۔


ٹائیگر شروف کے مطابق انہوں نے سب سے پہلے کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کبھی خوشی کبھی غم کے گانے ' You Are My Soniya' کے  مکمل ڈانس اسٹیپس سیکھے تھے۔

اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں ہدایتکار کرن جوہر کو مخاطب کرتے ہوئے  لکھا کہ'  کبھی خوشی کبھی غم میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے ، برائے مہربانی ہمیں  خوفناک نقل کرنے پر معاف کردیجئے گا'۔

یاد رہے کہ You Are My Soniya گانے پر فلم میں ہریتھک روشن اور کرینہ کپور  نے رقص کیا تھا۔

واضح رہے کہ فلم کبھی خوشی کبھی غم کی ریلیز کو  حال ہی میں 20سل مکمل ہوئے ہیں جس پر فلم کے اداکار  مختلف ری کیریٹ ویڈیو بناکر  خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔