15 دسمبر ، 2021
گزشتہ روزبالی وڈ کی مشہور فلم 'کبھی خوشی کبھی غم' کو ریلیز ہوئے 20 سال مکمل ہوئے۔
کبھی خوشی کبھی غم میں جہاں شاہ رخ خان، کاجول، کرینہ کپور، امیتابھ اور ہریتھک روشن کی اداکاری کو سراہایا گیا وہیں اس فلم میں چائلڈ آرٹسٹ (جبران خان ، مالویکا راج اور کاوش مجومدار) کی اداکاری کی بھی تعریف ہوئی۔
کیا آپ جانتے ہیں کبھی خوشی کبھی غم میں کام کرنے والے چائلڈ آرٹسٹ 20 سال بعد کیسے نظر آتے ہیں؟
جبران خان
جبران خان جنھوں نے فلم کبھی خوشی کبھی غم میں میں شاہ رخ خان کے بیٹے ’کرش‘ کا کردار ادا کیا تھا ۔
فلم کے 20 سال مکمل ہونے پر انہوں نے انسٹاگرام پر ایک لپ سنکنگ ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے فلم کے ڈائیلاگز بولے۔
مالویکا راج
اس کے علاوہ فلم کبھی خوشی کبھی غم میں کاجول کی چھوٹی بہن پوجا کاکردار اداکرنے والی مالویکا نے بھی فلم کے 20 سال مکمل ہونے پر فلم کے ڈائیلاگز کی ری کریٹ ویڈیو بنائی اور انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی ۔
کاوش مجومدار
فلم کبھی خوشی کبھی غم میں شاہ رخ خان کے چھوٹے بھائی (ہریتھک روشن) کا کردار ادا کرنے والے کاوش مجومدار کو بھی 20 سال بعد پہچاننا مشکل ہے۔
انہوں نے بھی فلم کے 20 سال مکمل ہونے پر فلم میں اپنے کردار کے کچھ مشہور ڈائیلاگزکی لپ سنکنگ ویڈیو بنائی اور انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی۔
واضح رہے کہ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کبھی خوشی کبھی غم 14 دسمبر 2001 کو ریلیز کی گئی تھی اور اس فلم میں شاہ رخ خان، کاجول ، کرینہ کپور، ہریتھک روشن اور جایا بچن نے نمایاں کردار ادا کیے تھے۔