LIVE

مریم نواز کی بیٹی نے بھائی کی شادی کی تقریبات میں اپنی شادی والے کتنے جوڑے پہنے؟

ویب ڈیسک
December 19, 2021
 

 مہر النساء کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کا موازنہ جنید صفدر کی شادی میں کیے جانے والے کپڑوں سے کیا جاررہا ہے:فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

 سوشل میڈیا پر ان دنوں جہاں پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں کی جانے والی خوبصورت ڈریسنگ کے چرچے ہیں وہیں اب ان کی بیٹی مہر النسا صفدر کے بھائی جنید کی شادی میں پہنے جانے والے ڈریسز  پر بحث ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر مہر النساء کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کا موازنہ جنید صفدر کی شادی میں زیب تن کیے  جانے والے کپڑوں سے کیا جا رہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہر النساء بھائی کی شادی کی خاص تقریبات میں خوبصورت کپڑوں کے ساتھ ساتھ  اپنی ہی شادی کی تقریب کے کپڑے بھی پہنے نظر  آئیں۔

مریم نواز کی بیٹی نے بھائی کی مہندی پر اپنی مہندی کا مہرون اور ہلکے سبز رنگ کا لہنگا زیب کیا 

مریم نواز کی بیٹی نے بھائی کی شادی کے لیے منعقد کی جانے والی ایک تقریب  میں  اپنی مہندی کا مہرون اور ہلکے سبز  رنگ کا لہنگا بھی زیب تن کیا لیکن جیولری ان کی اپنی  مہندی کی جیولری سے قدرے مختلف تھی۔

جنید صفدر کی بارات پر مہرالنساء اپنی بارات کے خوبصورت سرخ اور گولڈن لہنگے میں نظر آئیں

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر کی شادی کی ایک تقریب میں  مہرالنساء نے اپنی بارات کا خوبصورت سرخ اور گولڈن لہنگا زیب تن کیا، اس دن مہرالنساء کی جیولری حتیٰ کہ ہاتھ میں پکڑا کلچ بھی اپنی ہی بارات کا تھا۔

جنید صفدر کے ولیمے پر مہرالنساء آسمانی رنگ کے خوبصورت سوٹ ملبوس کیے نظر آئیں۔


بات کی جائے مہر النساء کے جنید صفدر کی بارات میں پہنے جانے والے ڈریس کی تو اس دن مہرالنساء آسمانی رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں جس کے لیے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ زیر نظر سوٹ مہرالنساءکے ولیمے کا ہے۔

اس دن مہر النساء کی جیولری حتیٰ کہ ہاتھ میں پکڑا کلچ بھی اپنے ہی ولیمے کا تھا۔

خیال رہے کہ مہر النساء صفدر کی شادی 2015 میں معروف بزنس مین کے صاحبزادے راحیل منیر سے ہوئی تھی ۔