LIVE

میئرپشاورانتخاب، پی پی نے نامکمل فارم 45 جاری کرنے پر الیکشن کمیشن کو شکایت بھیج دی

ویب ڈیسک
December 19, 2021
 

پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں نا مکمل فارم 45 جاری کرنے پر الیکشن کمیشن کو شکایت بھیج دی۔ —فوٹو: فائل 

پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں نا مکمل فارم 45  جاری کرنے پر الیکشن کمیشن کو شکایت بھیج دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ میئر پشاور کی نشست پر 22 پولنگ اسٹیشن کےفارم 45 کاصرف ایک صفحہ جاری کیا گیا جبکہ 22 پولنگ اسٹیشنز کے فارم45  میں پی ٹی آئی امیدوارکےنتائج نہیں دیےگئے۔

فوٹو: پیپلز پارٹی آفیشل

پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو فائدہ دینے کیلئےنامکمل فارم 45 جاری کیاگیا۔

شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن اسٹاف کو فوری طورپر مکمل فارم 45جاری کرنےکی ہدایات دی جائیں۔ 

واضح رہے کہ چار شہروں کے میئرز کی نشستوں کے اب تک کہ  غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاورسٹی کونسل میں جمعیت علمائے اسلام، بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوبرتری حاصل ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی اور کوہاٹ میں آزاد امیدوارکو میئر کی نشست پربرتری حاصل ہے۔