LIVE

کراچی والوں پر بجلی گرانے کا منصوبہ، قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست

ویب ڈیسک
December 23, 2021
 

کےالیکٹرک نے نومبرکی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی 31.70 پیسے کا اضافہ مانگا ہے: نیپرا/ فائل فوٹو

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست کردی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دی گئی جس میں  بجلی 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی جس میں کےالیکٹرک نے نومبرکی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی 31 روپے 70 پیسے کا اضافہ مانگا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت تین جنوری کو ہوگی۔